the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
(مہاراشٹر ڈائری ۔۔جاوید پاشاہ ) مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کو اقتدار پر آئے ہوئے 01سال مکمل ہونے کو ہے ،زعفرانی اتحاد کے مطابق مہاراشٹر پر تین لاکھ کڑوڑ روپیوں کا قرض ہے جس کے لئے سابقہ کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی حکومت ذمہ دار ہے ، اس طرح کی تشہیر ان کی جانب سے کی گئی ، لیکن اس دوران قرض کی رقم میں اضافہ ہوتا گیا ، اس کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا ، اس کو نظر انداز کیا گیا ایسا کرنا ریاست کے مفاد میں بالکل نہیں ہے ، اس میں کوئی شک نہیں کے کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی نے بے تحاشہ خرچ کیا بدعنوانی کر کے کڑوڑوں روپیئے ہضم کرلئے گئے ، سینچائی کے لئے کڑوڑوں روپیئے خرچ کئے گئے لیکن اس کے باوجود بھی یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوسکے ، لیکن دوسری جانب اسمبلی انتخابات کو سامنے رکھ کر زعفرانی اتحاد کے رہنماؤں نے دل لبھانے والے عوام سے کئی وعدہ کئے ،اس میں سے ایک لوکل باڈی ٹیکس کو ختم کرنا اور اور ریاستی شاہراہوں سے ٹول ناکوں کو ہٹانا یہ اہم وعدے شامل تھے ،جس کے ذریعے حکومت کو کڑوڑوں روپیئے کا محصول حاصل ہوتا تھا ،حکومت میں آنے کے بعد عوامی تحریک کے سامنے کچھ ٹول ناکوں کو حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی بند کرنا پڑا ،اس کے علاوہ اور ایک محصول جمع ہونے کا بہت بڑا ذریعے لوکل باڈی ٹیکس (LBT) جس کو کانگریس اور راشٹروادی کی حکومت نے رائج کیا تھا ،جس کو برخاست کرنے کامطالبہ تاجروں کی جانب سے بار بار کیا جارہا تھا ،لیکن سابقہ حکومت نے اس کو برخاست نہیں کیا ،لیکن تاجر طبقہ ایک بہت بڑا ووٹ بینک ہے ،ان کو فائدہ پہونچانے کے لئے زعفرانی اتحاد نے لوکل باڈی ٹیکس کو برخاست کئے جانے کو اہم انتخابی موضوع بنایا تھا ، لیکن جب مہاراشٹر کی عوام نے کانگریس اور راشٹروادی کانگریس پارٹی کی حکومت کو بیدخل کرتے ہوئے زعفرانی اتحاد کو مہاراشٹر کی باگ ڈور سونپی ، تاجروں سے وعدہ کے مطابق لوکل باڈی ٹیکس کو برخاست کرنے کے لئے حکومت کو بہت کثرت کرنی پڑی کیونکہ اس کے ذریعے بہت زیادہ محصول مہاراشٹر کی تجوری میں جمع ہوا کرتا تھا ، لوکل باڈی ٹیکس کی برخاستگی جس کی وجہ سے مہاراشٹر حکومت کی تجوری میں محصول کم جمع ہونے لگا ،سونے پے سہاگہ قدرت کی طرف سے بھی امتحان امسال ناکافی بارش کی وجہ خشک سالی سے مہاراشٹر صوبہ متاثر ہوا ،حکومت کسانوں کی فصلوں کا بیمہ کرانے کے لئے بہت زیادہ رقم خرچ کرنی پڑی ، پانی فراہم کرنے کے لئے ٹینکروں کا استعمال کیا گیا جس پر بھی بھاری رقم خرچ کرنے پری ،اس سے بھی آمدنی کم خرچ زیادہ ہونے سے حکومت کی تجوری پر قرض کا بوجھ بڑھنے لگا ، جس کو کم کرنے کے لئے اور محصول میں اضافہ کے لئے حکومت مہاراشٹر نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دوروپیئے کا اضافہ کیا ،اس کے علاوہ متعدداشیاپرسرچارج عائد کیا گیا جس سے ان کے مہنگے ہونے امکانات بڑھ گئے ہیں،سگریٹ ،بیڑی ،شراب، اور بند پانی کی بوتل پر 05فیصد سرچارج لگانے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے حال ہی منعقدہ کابینی میٹنگ کے



دوران کیا گیا ، ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے 05ماہ کے دوران حکومت کو 1600کروڑ کی آمدنی ہوگی ، وزیر مالیات سدھیر منگٹی وار نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ مستقل نہیں عارضی ہے،اس اضافی ٹیکس سے ہونے والی آمدنی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کی جائیگی ، سدھیر منگٹی وار نے ریاست کے تمام تاجر طبقہ اور شہریان سے اپیل کی ہیکہ وہ حکومت سے تعاون کریں اور کسانوں کی مدد کے لئے آگے آئیں،خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کی مدد کے لیئے معروف فلمی ستارے نانا پاٹیکر اور مراٹھی فلم ستارے مکراند انسپورے آگے آئے ہیں ،انہوں نے عملی طور متاثرہ کسانوں کی مدد بھی شروع کردی ہے اس کے علاوہ دونوں نے ملکر کسانوں کی مدد کے لئے ایک تنظیم نام سے شروع کی ہے ، جس کے کھاتہ میں کڑوڑوں روپیہ جمع ہورہا ہے ،جس کے چلتے ریاستی حکومت کو کسانوں کی مدد کرنے میں تھوڑی بہت راحت ضرور ہوگی،لیکن حکومت کے ٹیکس بڑھانے کے فیصلہ کی وجہ سے خشک سالی اور مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ، دوسری جانب اہم حزب مخالف جماعت کانگریس پارٹی ابھی سے حکومت کے اس فیصلہ کو تنقیدوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے حزب مخالف کے رہنما رادھا کشن وکھے پاٹل نے حکومت کے اس فیصلے کو عوام کو مشکلات میں ڈالنے والا فیصلہ قرار دیا ہے ، پیٹرول ،ڈیزل اور دیگر اشیاء پر05فیصد ٹیکس عائد کرنے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے عوام پر مزید اور بوجھ میں اضافہ کرنا ہے وکھے پاٹل نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریاستی حکومت کا 31اکٹوبر کو 01سال مکمل ہورہا ہے اور حکومت اپنی پہلی سالگرہ منانے والی ہے اور اپنے کاموں کا ڈھول بجانے کے لئے حکومت بڑے پیمانے پر اشتہار بازی کرنے والی ہے ان اشتہارات کا خرچ پورا کرنے کے لئے حکومت نے یہ اضافی سرچارج عائد کیا ہے ان کے علاوہ ،مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صوبائی صدراور ممبر پارلیمنٹ اشوک چوہان نے ریاستی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکس بڑھانے کے بجائے حکومت اپنی جانب سے شائع ہونے والے اشتہارات پر روک لگائے ، اشوک چوہان نے کہاکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی آئی ہے لیکن مرکزی حکومت نے اس کے مطابق عوام کو راحت نہیں دی ہے،،اس کے برخلاف مرکزی حکومت نے چار دفعہ اس پر ٹیکس بڑھایا ہے،کسانوں کی مدد ہی کرنا ہے تو ریاستی حکومت، مرکزی حکومت نے کمائے ہوئے پیسے لاکر ان کی مدد کرتی ، کسانوں کے لئے راحتی پیاکیج لاتی، لیکن ریاستی حکومت کا مرکزی حکومت پر کوئی اثر نہیں ہے ، اس لئے وہ ایسا کرنے میں ناکام رہی، انہوں ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ریاست کے ضلع اور تعلقہ سطح پر 05اور 06اکتوبر کو احتجاج منعقد کرنے فیصلہ کیا ہے، اب دیکھنا یہ ہیکہ ریاستی حکومت جس نے عارضی طور پر ٹیکس بڑھاکر اس کی کمائی سے کسانوں کو راحت دینے کا فیصلہ کیا ہے ، اس سے کسانوں کو کتنی راحت ملے گی، کیا یہ ٹیکس مہاارشٹر کی عوام پر عارضی ہوگا، تاکہ مسققبل میں مہاراشٹر کی عوام کو مہنگائی سے راحت مل سکے۔ **** 
javedbeed@gmail.com 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.